عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ اور عراق کے قومی اتحادی نیشنل الائنس کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے دورہ مصر کے دوران شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب اور عرب لیگ کے سربراہ عمرو موسی سے قاہرہ میں ملاقات اور گفتگو کی۔انھوں نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عراق میں قومی متحدہ حکومت بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: عراق میں مختلف ادیان و مذاہب، قوم و نسل کے لوگ ہیں اور انتخابات میں کامیاب تمام جماعتوں کا - جو ملک میں پائے جانے والے بحران کے ختم کرنے اور تبدیلی لینے کی صلاحیت سے لیس ہیں - قومی متحدہ حکومت میں شامل ہونا ضروری ہے۔شیخ الازہر نے سید عمار حکیم سے ملاقات کے دوران عراق میں قومی اتحاد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ کی جانب سے وحدت کے قیام کی کوششوں پر ان کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110